معروف صحافی رحمت علی رازی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا ہو گی

Spread the love

لاہور (سٹاف رپورٹر)معروف صحافی وسینئر کالم نگار،چیئرمین عزم میڈیا گروپ

اور سی پی این ای اسلام آباد کے نائب صدر رحمت علی رازی کی نماز جنازہ آج

دوپہر ڈیڑھ بجے ان کے رہائش گاہ 173آر بلاک ماڈل ٹائون کے نزدیک واقع

پارک میں ادا کی جائے گی۔ واضع رہے کہ رحمت علی رازی جمعہ کی رات

فیصل آباد میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد لاہور واپس آ رہے

تھے کہ انہیں راستے میں اچانک دل کا دورہ پڑا،بیٹے نے فوری طور پر مقامی

ہسپتال پہنچایاجہاں وہ جانبرنہ ہو سکے، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، 2 بیٹیاں

اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔ مرحوم روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر خضر حیات

گوندل کے بہنوئی اور معروف صحافی احمد نورانی کے چچا تھے۔

Leave a Reply