معروف بھارتی اداکار قادر خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

Spread the love

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اور مصنف قادر خان طویل علالت کے بعد کینیڈا کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق قادر خان قادر خان گزشتہ چند سال سے بیمار تھے اور انہوں نے اپنی مصروفیات بھی قدرے کم کر رکھی ہوئیں تھیں۔چار دہائیوں تک اپنی اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ سجانے والے 81 سالہ اداکار قادر خان کو شدید علالت کے باعث ان کے اہلِ خانہ نے انہیں کینیڈا کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ قادر خان کینیڈا میں انتقال کر گئے ہیں، تاہم ان کے بیٹے نے ان افواہوں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بھارتی اداکار گزشتہ کئی سال سے کینیڈا میں ہی مقیم ہیں اور انہیں وہاں کی شہریت بھی حاصل ہے۔تقسیم ہند سے قبل 1927 میں افغانستان میں پیدا ہونے والے قادر خان نے 1971 سے کیریئر کا آغاز کیا اور گزشتہ 47 سال سے انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔شاندار اداکاری کے باعث درجنوں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے قادر خان نے 250 فلموں کے ڈائلاگس بھی لکھے، جبکہ سٹیج پر بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

Leave a Reply