0

معروف ای کامرس کمپنی ’’دراز‘‘ کا شاپنگ لیگ شروع

Spread the love

پاکستان کی معروف ای کامرس کمپنی ’’دراز‘‘ نے پشاور زلمی کے اشتراک سے دراز شاپنگ لیگ کا آغاز کیا ہے جو 8 فروری سے 14 فروری تک جاری رہے گی۔

دراز شاپنگ لیگ کرکٹ کے تمام مداحوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے جس میں وہ پاکستان سپر لیگ کا بہترین تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں دراز نے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لئے دو ٹکٹس جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔

اس شراکت داری کا مقصد ملک میں پی ایس ایل کے ہر مداح کو پی ایس ایل کے تجربہ سے آراستہ کرنا ہے۔ ٹیلی ویژن، آڈیو اور ویڈیو آلات پر 55 فیصد تک کی رعایت کے ساتھ ای کامرس پلیٹ فارم اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ صارفین پی ایس ایل کے کسی بھی دلچسپ موقع کو ضائع نہ کریں۔

اس کے علاوہ دراز موبائل فون اور اس سے متعلقہ اشیاء پر 45 فیصد تک کی رعایت بھی پیش کر رہا ہے۔ پاکستان کی معروف ای کامرس پورٹل اور پی ایس ایل 2019ء کے لئے پشاور زلمی کی آفیشل مرچنڈائز پارٹنر دراز زلمی مرچنڈائز اورزلمی ممبر شپ کارڈز بھی خصوصی طور پر فروخت کر رہی ہے جس میں وہ فوائد پیش کئے جا رہے ہیں جو کہیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔

Leave a Reply