89

معروف امریکی ڈاکٹر سٹیون کوہن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی ایشیا کے سکیورٹی امور کے ماہر اور معروف

امریکی پروفیسر ڈاکٹر سٹیون کوہن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امریکہ

کے بروکنگز انسٹیٹیوٹ سے منسلک ڈاکٹر کوہن گذشتہ 50 برس سے پاکستان

اوربھارت کے دفاعی امور کے محقق تھے اور ماضی میں امریکی صدر ریگن کی

انتظامیہ کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ یونیورسٹی

آف نیو یارک ایٹ البانی سے منسلک جوڑا پروفیسر کرسٹوفر کلئیری اور پروفیسر

نیلوفر صدیقی ڈاکٹر کوہن کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور ان کے ساتھ وقت بھی

گزارا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر سٹیون فلپ کوہن کی موت کی اطلاع سامنے آنے کے بعد

دنیا بھر سے ان کے لیے تعزیتی پیغامات کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا

تھا۔ لیکن وہ افراد جنھوں نے پروفیسر کوہن کے ساتھ قیمتی لمحات گزارے ہیں، وہ

یقیناً اس بات سے حیران نہیں ہوں گے۔پروفیسر سٹیون کوہن کا نام نہ صرف ان کی

جنوبی ایشیا پر کی گئی سکالرشپ کی وجہ سے تاریخ میں زندہ رہے گا بلکہ اس

سے بھی زیادہ بڑی وجہ وہ تمام طلبہ ہیں جنھوں نے پروفیسر کوہن کو اپنا استاد

کہا اور ان سے رہنمائی حاصل کی۔

Leave a Reply