Mehboob Aalam 127

ڈرامہ وارث کے حشمت خان معروف اداکار محبوب عالم کی 26 ویں برسی

Spread the love

لاہور (جے ٹی این ان لائن خصوصی رپورٹ) معروف اداکار محبوب عالم

ٹیلی ویژن کے مقبول اداکارمحبوب عالم کی 26ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔ اہل خانہ ، دوست احباب،مداح اورشوبزدنیا کی تنظیموں کی جانب سے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اوردعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے۔ ( ۔۔۔ یہ بھی پڑھیں ۔۔۔ )

فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا

محبوب عالم خان 14مارچ 1948ء کو پیدا ہوئے۔ اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے محبوب عالم نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا۔اداکاری کے شوق میںوہ کراچی سے لاہور آئے اور مختلف ٹی وی ڈراموں میں ثانوی قسم کے کردار ادا کئے جس کے بعد شہرت نے ان کے قدم چومے۔ انہیں ڈرامہ سیریل وارث میں چوہدری حشمت خان کے کردار میں کاسٹ کیا گیا۔ اس کردار کوادا کرنے کے بعد محبوب عالم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

مشہور فلموں میں خاک اور خون، چن وریام، فٹافٹ اور خان بلوچ قابل ذکر

انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی۔ محبوب عالم نے 38 فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں 12 اردو، 15 پنجابی اور 11 سندھی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون، چن وریام، فٹافٹ اور خان بلوچ قابل ذکر ہیں۔ محبوب عالم 18مارچ 1994ء کو کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

میڈیا کی جانب سے اداکار کی خدمات کو خراج تحسین

ملک بھر کے پرنٹ میڈیا نے مرحوم اداکار کو خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی ایڈیشن شائع کئے ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا ڈرامہ سیریل ”وارث“ کے کردارچوہدری حشمت خان کو اپنی اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والے مرحوم محبوب عالم کی یاد میں خصوصی پروگرام پیش کر رہے ہیں۔ حق مغفرت، درجات بلند کرے، الٰہی آمین-

معروف اداکار محبوب عالم

اپنا تبصرہ بھیجیں