معراج النبی کمالِ انسانیت پرعظیم برہان ہے،آغا حامدعلی موسوی

Spread the love

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملتِ

جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے معراج النبی کمالِ انسانیت پر

عظیم برہان ہے جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بندگی کی اعلی

ترین منزل پائی یہ بات انہوں نے ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں جشن معراج النبی کی

محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے 27 رجب کو یوم

بعثت نبوی جبکہ 28 رجب کو یوم سفر شہادت حسین منانے کا بھی اعلان کیا، آقا

موسوی نے باور کرایا شبِ معراج سے آج دنیائے سائنس نے استفادہ کیا اور ثابت

کیا ہر شے انسان کیلئے تخلیق کی گئی ہے اور انسان کو اطاعت و بندگی کیلئے

خلق فرمایا گیا ہے ،دو جہانوں کے والی نے شب معراج بندگی کی وہ اعلی منزل

پائی جس پر کوئی فائز نہ ہوسکا۔ بھٹکی ہوئی انسانیت کو اپنے گوناگوں مسائل و

مشکلات سے نجات حاصل کرنے کیلئے عشق مصطفی سے سرشار ہوکر دامن

رسول کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا ، موجودہ دور میں انسانیت کی رسوائی اور

گمراہی کا اصل سبب بزرگانِ دین کے دامن سے دوری ہے۔

Leave a Reply