معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی ناممکن، مشکل حکومتی فیصلوں کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری، جنرل باجوہ

Spread the love

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکل

معاشی فیصلے نہ کرنے سے مسائل بڑھے، اقتصادی خود مختاری کے بغیر کوئی

دوسری خود مختاری ممکن نہیں، انشا اللہ ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں

محاذ کوئی بھی ہو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جنرل باجوہ

گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ’قومی معیشت‘ پر

سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی

ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت دیگر

معاشی ماہرین نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا

تھا کہ معاشی کاوش کو کامیاب بنانے کے لئے سب کو ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں

گی۔ حکومت نے طویل مدتی فوائد کے حصول کے لیے مشکل اور نتیجہ خیز

فیصلے کیے لہٰذا حکومت کے مشکل فیصلوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے

لیے سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔۔انہوںنے کہا کہ قومی اہمیت کے

امور پر کھل کر بات چیت ضروری ہے، حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی

قومی اہمیت کے معاملات پر بات چیت ضروری ہے، ملک مشکل معاشی حالات

سے دوچار ہے، ماضی میں مشکل فیصلے نہ کرنے سے مشکلات بڑھ گئی ہیں،

ماضی میں ہم مشکل فیصلے کرنے سے کتراتے رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت

ایک قوم بننے کا ہے، ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے، مشکل

حالات میں کوئی فرد واحد قومی اتحاد کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔جنرل

قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی کے لیے علاقائی رابطوں کو فروغ

دینا ہوگا، ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، مشکل فیصلے کرنے سے

مختلف ملک معاشی بحران سے کامیابی سے نمٹے، ماضی قریب میں ایسی مثالیں

موجود ہیں جب مختلف ممالک کو اس طرح کے چیلنجز کا سامنا رہا،آرمی چیف

نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر خودمختاری کا تصور بے معنی ہے،

دفاع وطن سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں، جنرل باجوہ

مسلح افواج نے سالانہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لیکر ملکی معیشت کو بہتر بنانے

میں اپنا کردار ادا کیا۔آرمی چیف نے برطانوی تاریخ دان پال کنیڈی اورورلڈ بینک

کے سابق صدررابرٹ میک نارا کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پال کنیڈی

نے کہا تھا کسی قوم کی دفاعی مضبوطی کا انحصارمعاشی مضبوطی پر ہے جب

کہ رابرٹ میک نارا کے مطابق ترقی کے بغیرکوئی سکیورٹی نہیں۔سیمینار سے

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے معاشی امور ڈاکٹر

سلمان شاہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سیمینارمیں ڈاکٹرسلمان شاہ،

ڈاکٹرفرخ اقبال، عابد قیوم سلہری، الماس حیدر، سید شبرزیدی اورڈاکٹراشفاق حسن

نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply