Rape

مظفر گڑھ ،7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا 65 سالہ بد بخت ملزم گرفتار

Spread the love

مظفر گڑھ بچی زیادتی

مظفرگڑھ (جے ٹی این آن لائن نیوز) شہر سلطان پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم

65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہرسلطان

کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بچی کو اسکول

جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر حسین نے اپنی

کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم نظر حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور

اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی کرلیا گیا ہے، ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو

طبی معائنہ کرانے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی

کی جائے گی۔ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کیلئے ہسپتال منتقل

کردیا ہے،ملزم نے اپنی کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف

مزید کارروائی کی جائے گی۔

مظفر گڑھ بچی زیادتی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply