مظفر آباد، کوٹلی میں کرونا وباء تشویشناک، اول تا ہشتم کلاسز25 اپریل تک بند

مظفر آباد، کوٹلی میں کرونا وباء تشویشناک، اول تا ہشتم کلاسز25 اپریل تک بند

Spread the love

مظفرآباد، کوٹلی (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) مظفر آباد کوٹلی کرونا

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور ضلع کوٹلی میں کرونا کی بڑھتی وبائی

صورتحال کے پیش نظر جماعت کلاس اول تا ہشتم 25 ایریل تک بند رکھنے کا

فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بورڈ امتحانات والی کلاسزکے امتحانات لئے جا سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد نے حکم نامہ جاری کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ

ضلع مظفرآباد میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے

ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں اول تا ہشتم جماعت تک کلاسیں 25 اپریل تک بند

رہیں گی جبکہ انٹرمیڈیٹ، سکینڈری ( بورڈ امتحانات والی کلاسز ) ہیلتھ ایمرجنسی

کے تحت ایس او پیز کیساتھ حسب سابق جاری رہیں گی۔ اس عرصہ کے دوران

اگر سیکرٹریٹ تعلیم کی جانب سے امتحانات کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس فیصلہ

کی روشنی میں ایس او پیز کی روشنی میں امتحانات لینے کی اجازت ہو گی۔

=-.-= وادی کشمیر سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

آزاد وادی کے ضلع کوٹلی میں بھی کرونا وباء کے پھیلاو کے پیش نظر اس سے

بچاو کیلئے ضلع کے جملہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نرسری تا کلاس

ہشتم کی پچیس ایریل تک کلاسیں نہیں ہوں گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی کے آفس

سے جاری حکم کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن نمبر Home/Covid-

19/22(11) /2021 مورخہ 26-03-ج2021 ایسے اضلاع میں جہاں مثبت کیسوں

کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے میں کلاس اول تا ہشتم میں تدریسی عمل مورخہ

11 اپریل 2021 تک معطل کیا گیا تھا۔ مطابق رپورٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی

ضلع ہذا میں کرونا مثبت کیسوں کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے۔ لہذا حکومتی

نوٹیفکیشن متذکرہ بالا کی منشاء کے مطابق ویسٹ پاکستان Epidemic Diseases

Act 1958 کی دفعہ 2 کے تحت حاصل شدہ اختیار کو بروئے کارلاتے ہوئے ضلع

ھذا کے جملہ سرکاری پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کلاسز اول تا ہشتم مزید دو ہفتے

مورخہ 25 اپریل 2021ء تک کیلئے بند کی جاتی ہیں، تاہم انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری (

بورڈامتحانات والی کلاسز ) ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد سے مشروط بدستور

کھلی رہیں گی۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مظفر آباد کوٹلی کرونا

Leave a Reply