مظفروارثی دسویں برسی

ثنا ء خواں اورنغمہ نگار مظفر وارثی کی دسویں برسی آج منائی جائیگی

Spread the love

مظفروارثی دسویں برسی

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) عظیم ثنا ء خواں،شاعر اورنغمہ نگار مظفر وارثی

کی دسویں برسی آج منائی جائے گی ۔مظفر وارثی 23 دسمبر 1933

کو میرٹھ میں پیدا ہوئے ۔ان کا اصل نام محمد مظفر الدین صدیقی تھا۔ ان کے والد

الحاج محمد شرف الدین احمد صوفی وارثی کے نام سے معروف تھے۔ وہ ایک

خوش گو شاعر تھے اورانہیں فصیح الہند اورشرف الشعرا ء کے خطابات عطا ء

ہوئے تھے،قیام پاکستان کے بعد مظفر وارثی نے لاہور میں اقامت اختیار کی اور

جلد ہی ممتاز شعرا ء کرام میں شمار ہونے لگے۔ایک زمانہ تھا کہ پاکستانی فلم

انڈسٹری مظفر وارثی کے بغیر ادھوری تھی، میرٹھ کے علمی گھرانے میں جنم

لینے والے مظفروارثی کی آواز و انداز گنا چنا شمار ہوتا تھا، مظفر وارثی نغمہ

نگار، موسیقار اور نعت نگار تھے۔ان کے مشہور فلمی گانوں میں کیا کہوں اے دنیا

والو کیا کہوں میں،مجھے چھوڑ کر اکیلا کہیں دور جانے واوالے اوریاد کرتا ہے

زمانہ انہی انسانوں کو نے عوام میں زبردست مقبولیت پائی۔ فلمی دنیا سے کنارہ

کشی کے بعد ان کی ساری توجہ نعت گوئی پرمرکوز ہوگئی ۔ انہیں صدارتی تمغہ

برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ۔مظفر وارثی کی مشہور نعتوں میں

یارحمت اللعالمین، ورفعنالک ذکرک اورتو کجا من کجا اور حمدیہ کلام میں

مشہورحمد کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے سرفہرست ہیں۔

فلمی اور قلمی دنیا کا یہ درخشندہ ستارہ 28جنوری 2011 کو اس جہانِ فانی سے

کوچ کر گیا۔

مظفروارثی دسویں برسی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply