0

مظفرآباد، اکلاس ملازمین کا کفن پوش احتجاج کا 7واں روز

Spread the love

اکلاس ملازمین کا کفن پوش احتجاج 7ویں روز میں داخل،حکومت احتجاج ختم

کرانے میں ناکام ہو گئی جبکہ واجبات کی ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا۔سول

سوسائٹی،مذہبی ،سیاسی جماعتوں وسماجی شخصیات نے اکلاس ملازمین کی

ہڑتال کی مکمل حمایت کردی۔حکومت کی جانب سے گزشتہ روز احتجاج ختم

کرنے کی کوشش کی گئی ملازمین ڈٹ گئے کہ اب واجبات کی ادائیگی تک

احتجاج ختم نہیں کریں گے۔شدید سردی میںملازمین آگ جلاکر احتجاج میں شریک

ہیں۔آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے ملازمین سراپااحتجاج ہیں کفن پوش احتجاج

سے خطاب میں مرکزی صدر اکلاس ایمپلائز سی بی اے راجہ شبیر خان نے کہا

ملازمین کی عزت نفس مجروح ہوچکی ہے کس منہ سے گھر جائیں، گھر میں

فاقے ہیں بچے سکولوں سے نکل چکے ہیں۔ دکانداروں نے ادھار دینا بند کردیا

ہے۔حکومت اکلاس کے اثاثہ جات فروخت کرے یا خود رکھ لے ملازمین کو

واجبات ادا کرکے فارغ کرے تاکہ ملازمین سکون کی زندگی گزار سکیں۔

Leave a Reply