304

مطالبات تسلیم،ق لیگ کے پی ٹی آئی سے اختلافات ختم،ایک اور وزارت ملے گی

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز رپورٹر)

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے درمیان

معاملات طے پا گئے، پنجاب حکومت نے مطا لبات تسلیم کرتے ہوئے پاکستان

مسلم لیگ ق کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کر

لیا۔ ذرائع کے مطابق آج بروز جمعہ گورنر ہاﺅس لاہور میں نئے وزیر کی حلف

برداری کی تقریب ہو گی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پاکستان مسلم

لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی با ﺅ رضوان سے بحیثیت

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار پرویز الہٰی کو منانے میں ناکام

صوبائی وزیر حلف لیں گے، اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو

بھی آگاہ کرنے سمیت گورنر ہاﺅس کو بھی حلف کی تیاریوں کی ہدا یت کر دی

گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دیگر تحفظات

بھی دور کر دیئے گئے ہیں اور آئندہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزراء

کے معاملا ت میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے-

Leave a Reply