مصنف و اداکار انور مقصود نے پاکستانیوں کو ٹھرکی قرار دے دیا

مصنف و اداکار انور مقصود نے پاکستانیوں کو ٹھرکی قرار دے دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) مصنف اداکار انور مقصود

پاکستانی آج کل ترکش سیریز” ارطغرل غازی” کے سحر میں مبتلا ہیں، معروف

مصنف اور فنکار انور مقصود نے انتہائی پر مزاح انداز میں اس کی وجہ بتا دی۔

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : ارطغرل غازی سیریزاسلامی تہذیب و تمدن اور ثقافت کی آئینہ دار
——————————————————————————

انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود نے والد سے سوال جواب پر مبنی ایک ویڈیو

اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی۔ ویڈیو میں بلال مقصود نے اپنے والد سے سوال کیا

کہ پاکستانی ترکش ڈراموں کے دیوانے کیوں ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انور

مقصود نے پاکستانیوں کو ٹھرکی کہہ دیا۔

ترکی اور ٹھرکی میں مشابہت کی وجہ سے پورا پاکستان ترکش ڈراموں کا دیوانہ

انہوں نے کہا کہ وہ ترکی ہیں اور ہم ٹھرکی ہیں، بس پاکستانی ذرا سا نام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ اس نام میں مشابہت کی وجہ سے پورا پاکستان ترکش ڈراموں کا دیوانہ ہوچکا ہے۔

ہم ابھی ساس بہو اور میاں بیوی کے لڑائی جھگڑوں سے ہی باہر نہیں نکلے

اپنے اس بیان کی وضاحت دیتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اگر ہم اپنی شوبز انڈسٹری کا بغور جائزہ لیں تو اندازہ ہوگا کہ یہاں سب ٹھرکی ہیں۔ کوئی معیاری کام نہیں رہ گیا، بس ساس بہو اور میاں بیوی کے لڑائی جھگڑوں پر مبنی ڈرامے بنائے جاتے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کوئی تخلیقی کام ہو ہی نہیں رہا

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پرانی چیزوں کو ہی ری سائیکل کررہی ہے کچھ نیا مواد نشر نہیں کیا جارہا اس وجہ سے تاریخ پر مبنی ترک سیریز پاکستانیوں کو خوب بھا رہی ہے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

مصنف اداکار انور مقصود

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply