مصنفہ شبنم گل کی پیاسی لہریں،نعرنجو گیت،خواب نگر و تحت الشعور کی طاقت 0

مصنفہ شبنم گل کی پیاسی لہریں،نعرنجو گیت،خواب نگر و تحت الشعور کی طاقت

Spread the love

کراچی(جتن ادبی کارنر خصوصی رپورٹ) مصنفہ شبنم گل

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف مصنفہ شبنم گل کی 4 کتابوں

” پیاسی لہریں، نعرن جو گیت، خواب نگر اور تحت الشعور کی طاقت“ کی

تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سیکرٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو،

ادیبہ نور الہدیٰ شاہ، لوک ورثہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ، ڈاکٹر

مصطفی سولنگی، زاہدہ حنا، شیر شاہ، شیخ میرانی اور عفت نوید نے اپنے

خیالات کا اظہار کیا-

مصنفہ شبنم گل
سیکرٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو معروف مصنفہ شبنم گل کی 4 کتابوں ” پیاسی لہریں، نعرن جو گیت، خواب نگر اور تحت الشعور کی طاقت“ کی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے ہیں

تقریب سے خطاب میں سیکرٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو نے کہا کہ شبنم گل کے

سارے کالم باقاعدگی سے پڑھتا رہا ہوں، شبنم اور ان کے شوہر دونوں کا ادب

میں بڑا کردار ہے، اشتیاق کا تحقیق پر جو کام ہے وہ ہمارے لئے بڑا سرمایہ

ہے، میں بحیثیت سیکرٹری ثقافت یہ یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی اُمیدوں سے بڑھ کر

کر کام کروں گا-

=پڑھیں= پشتو شاعر ایوب خان ایوب کے دو شعری مجموعوں کی رونمائی

معروف رائٹر نور الہدیٰ شاہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبنم کو

اتنی کتابیں لکھنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ہم سالوں سے دیکھ رہے ہیں کہ

خواتین کے لکھنے پر جب بات کی جاتی ہے تو لوگ توجہ کم دیتے ہیں، میں بتانا

چاہتی ہوں کہ آپ کے الفاظ، آپ کا مذاق، عورت کے جسم پر آپ کے فقرے ان

کے لئے بڑے مسائل پیدا کرتے ہیں، کئی خوتین لکھاری ان وجوہات کی بنا پہ اپنا

سفر ادھورا چھوڑ دیتی ہیں- لوک ورثہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے

اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخری نسل کے لوگ ہیں، جنہیں کتابوں سے

دلچسپی ہے، جنہیں علم و ادب سے دلچسپی ہے، جس کو اپنی قوم اپنے ملک اور

اپنے پاکستان سے دلچسپی ہے جو لوگ پڑھنے کے لائق ہیں وہ باہر جاتے ہیں

اور پھر وہیں کے ہی ہو کر رہ جاتے ہیں

=-،-= خواہش ہے یہ کتابیں زیادہ سے زیادہ لوگ پڑھیں، شبنم گُل

چار کتابوں کی مصنفہ شبنم گل نے اپنی کتابوں کی تقریب رونمائی کے موقع پر

کہا کہ میری خواہش ہے، یہ کتابیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں اور زیادہ

سے زیادہ لوگ اس کے بارے میں بات کریں، صرف مصنف ہی نہیں پبلشر بھی

کتاب پر محنت کرتا ہے، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے، میں آرٹس

کونسل، لوک ورثہ کمیٹی اور حاضرین کی شکرگزار ہوں۔

مصنفہ شبنم گل ، مصنفہ شبنم گل

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply