Qibla Awwal Masjid Al Aqsaa

مصر کی فلسطینی گروپوں کو 16 مارچ کو قاہرہ میں اجلاس کی دعوت

Spread the love

مصر کی فلسطینی گروپوں

قاہرہ(جے ٹی این آن لائن نیوز) مصر نے فلسطینی گروپوں کو قومی مکالمہ مکمل کرنے کے لیے 16

اور 17 مارچ کو قاہرہ آنے کی دعوت دی ہے۔ فلسطینی گروپوں کی مصر آمد آئندہ پیر کے روز ہو

گی۔فتح موومنٹ کے رہ نما جبریل الرجوب نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس

میں فلسطینی گروپوں کے علاوہ مرکزی انتخابی کمیٹی اور قومی کونسل کی پریذیڈنسی بھی شریک ہو

گی۔ انتخابات سے قبل بہت سے معاملات اور سمجھوتے طے پائیں گے۔ مصالحت، عام انتخابات کے

اجرا اور انقسام کے خاتمے کے حوالے سے مشترکہ عزم پایا جاتا ہے۔اس سے قبل فلسطینی قومی

مکالمے کے سلسلے میں آخری اجلاس 8 اور 9 فروری کو قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی

کی سرپرستی میں ہوا تھا۔ اجلاس میں 14 فلسطینی گروپوں نے شرکت کی۔اجلاس میں گروپوں نے اس

بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا تھا کہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس کے ججوں پر

مشتمل ایک الیکشن کورٹ تشکیل دی جائے۔ اسی طرح انتخابی آرڈیننس میں متعین نظام الاوقات اور

انتخابات کے نتائج کو احترام کے ساتھ قبول کرنے پر بھی اتفاق سامنے آیا تھا۔اجلاس کے شرکا اس

بات پر بھی متقق تھے کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتار تمام قیدیوں کی فوری طور پر رہائی عمل میں لائی

جائے۔ ساتھ ہی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فسلطینی گرپوں کے کام کرنے کے حق کی

ضمانت دی جائے۔فلسطینی صدر محمود عباس نے جنوری میں ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ اس کے

مطابق 22 مئی کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور 31 جولائی کو صدارتی انتخابات ہوں گے۔

مصر کی فلسطینی گروپوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply