sachi kahaniya jtnonline2

مصر، پاکستان اور بھارت کی 3 دلہنوں کی ناقابل فراموش قسمتیں

Spread the love

قاہرہ، اسلام آباد، نئی دہلی (جے ٹی این آن لائن سچی کہانیاں) مصر پاکستان بھارت دلہنیں

مصر میں شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب رخصتی سے چند

گھنٹے پہلے دلہن اچانک موت کی آغوش میں چلی گئی۔ پاکستان کے شہر جہلم میں

دلہے نے نئی روایت کی بنیاد رکھ دی، دلہے میاں اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر

آ پہنچے، جبکہ بھارت کی بہار میں سیلابی صورتحال کے باوجود دلہا اپنی دلہن

لانے پر بضد رہا، بالآخر دلہے کے گھر والوں نے ہتھیار ڈال دیے اور کشتی پر

دلہن لینے پہنچ گئے۔

=-،-= سچی کہانیوں کے عنوان کے تحت مزید (=-= سٹوریز =-=)

تفصیلات کے مطابق مصر میں جو خاندان کچھ دیر قبل شادی کی مبارک بادیں

وصول کررہا تھا اب وہاں لوگ بیٹی کی تعزیت کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ مصر

کے شہر ھھیا میں ایک گھر سے اٹھنے والے شادی کے شادیانے اچانک رنج و غم

میں تبدیل ہو گئے، گھر میں رخصتی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک دلہن کی

طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑی۔ دلہن کو فوری طور پر

ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ دلہن کی اچانک موت کی اطلاع عزیز

و اقارب اور علاقہ مکینوں کو غمگین کر گئی، اہل خانہ نے دلہن کی تدفین کے

وقت شادی کا جوڑا ساتھ رکھا۔ دلہن کے رشتے داروں کا کہنا تھا کہ چند گھنٹے

بعد بیٹی کی رخصتی تھی اور جہیز کا سارا فرنیچر بھی دلہا کے گھر بھیجا جا چکا

تھا۔ رشتے داروں نے بتایا کہ دلہن خلود غیاتی چھ روز قبل اپنی ایک سہیلی کی

شادی میں شرکت کر کے واپس لوٹی تھی اور اپنی شادی کے لیے بہت خوش تھی

لیکن اپنی رخصتی سے کچھ دیر پہلے بےہوش اور ہوش میں نہ آئی۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے پھالیہ میں دلہا میاں اپنی دلہن

کو لینے ہیلی کاپٹر پر آ پہنچا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا

سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے آنے والی بارات کا پھالیہ جم خانہ پہنچنے پر شاندار

استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد دولہا اپنے اہل خانہ کے ہمرا ہیلی کاپٹر سے اترتا ہے

جسے خوب ڈھول کی تھاپ اور شہنائی کے ساتھ شادی ہال لے جایا گیا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بھارت میں سیلابی صورتحال کے باوجود دلہا اپنی بارات لے جانے پر بضد رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار ان دنوں شدید بارشوں کی زد میں ہے

اور وہاں کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ریاست بہار میں سیلابی

صورتحال کے باوجود دلہا اپنے دلہن لانے پر بضد رہا اور بالآخر دلہے کے گھر

والوں نے ہتھیار ڈال دیے اور کشتی پر دلہن لینے پہنچ گئے۔ کشتیوں میں بارات

اور دلہن کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس وقت بھارتی

ریاست بہار میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وہاں کے

دریاں میں طغیانی آ ئی ہوئی ہے اور دریاؤں کے اطراف کئی گاؤں زیر آب آ گئے

لیکن یہ تمام صورتحال دلہے کو اپنے دلہن لانے سے روک نہیں سکا۔ بہار کا ضلع

سمستی پور کا گاؤں گوبرسیتہا بھی ان دنوں سیلاب کے باعث ڈوبا ہوا ہے لیکن دلہا

نے اپنی شادی کے لیے تین کشتیاں بک کرائیں اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ بارات

لیے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔

مصر پاکستان بھارت دلہنیں

Leave a Reply