مصر میں ٹرین حادثہ

مصر میں ٹرین کا ایک اورخوف ناک حادثہ ،16 افراد ہلاک ،100 زخمی

Spread the love

مصر میں ٹرین حادثہ

قاہرہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) مصر کی گورنری القلیوبیہ میں ایک مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی

سے اترکرالٹ گئی ہیں جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور کم سے کم 100 زخمی ہوگئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر ٹرین دارالحکومت قاہرہ سے ساحلی شہر

المنصورہ جارہی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے بعد بہت سے مسافر بوگیوں میں پھنس کررہ

گئے تھے۔قلیوبیہ کے گورنر کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ قاہرہ سے شمال میں واقع بنہا شہر کے نزدیک

طوخ میں پیش آیا ہے۔انھوں نے ٹرین کی آٹھ بوگیوں کے پٹڑی سے اترنے کی اطلاع دی ہے۔ حادثے

کے فوری بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی تھیں اور وزارت صحت نے جائے حادثہ پر کم

سے کم پچاس ایمبولینس گاڑیاں روانہ کی تھیں۔مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد حکام نے اس

ٹرین کے ڈرائیور ،اس کے معاون اور آٹھ دیگر افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔مصر کے پراسیکیوٹر

جنرل اور محکمہ ریلوے نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ۔مصر میں گذشتہ ایک ہفتے میں ٹرین

کے پٹڑی سے اترنے کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔گذشتہ ہفتے منیا القمح میں ایک ریل گاڑی پٹڑی سے اتر

گئی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیر

اعظم مصطفی المدبولی کو ٹرین کے اس حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا

ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے مصر میں ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت

کا اظہار کیا۔سعودی عرب نے بیان میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں، مصری قیادت، حکومت اور

عوام سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔

مصر میں ٹرین حادثہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply