مصر میں بیکری پر

مصر میں بیکری پر قطار میں کھڑے شخص نے تاخیر پر مالک کو آگ لگا دی

Spread the love

مصر میں بیکری پر

قاہرہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) مصر کی شمال مغربی گورنری کے السنطہ مرکز

میں شنراق کے مقام پر ایک شخص نے بیکری سے اپنی باری پر سامان لینے کے

دوران قطار میں کھڑے شخص نے بیکری کے مالک کو آگ لگا دی جس کے

نتیجے میں اس کے ہاتھ اور چہرہ جھلس گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی

ہے جب کہ جھلسنے والے شخص کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اس

واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں قطار میں

کھڑے شخص اور بیکری کے مالک کو کسی بات پر ایک دوسرے سے الجھتے

دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران لائن میں کھڑے شخص نے بیکری کے مالک کو آگ

لگا دی۔سڑک کے بیچ پیش آنے والے واقعے کو راہ گیروں نے بھی دیکھا اور وہ

اس پر حیران رہ گئے کہ قطار میں کھڑا شخص اپنی باری آنے کے انتظار کے

بجائے بیکری کے مالک پر کیسے حملہ کر بیٹھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل

ہونے کے بعد اس پر گہرے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مصر میں بیکری پر

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply