مصر میں انوکھی اے ٹی ایم

Spread the love

مصر میں سوشل میڈیا پر ایک بینک کے باہر نصب اے ٹی ایم مشین سے متعلق ایک منفرد خبر زیرگردش ہے کہ اس میں بجلی کا کرنٹ آ جانے کی وجہ سے اسے ہاتھ نہیں لگایا جا سکتا بلکہ اسے مشین کیساتھ لٹکنے والے لکڑی کے ٹکڑے کی مدد سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق نیٹ کے مطابق لکڑی کے دیسی اسٹائلس کیساتھ چلائی جانے والی یہ اے ٹی ایم شمالی گورنری دقھلیہ کے دکرنس شہر میں موجود ہے۔

ایک مقامی شہری نے محمود رمضان السعید نے کرنٹ والی اس اے ٹی ایم کی اپنے موبائل فون میں تصاویر محفوظ کرنے کے بعد سو شل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

اے ٹی ایم پر ایک کاغذ پر عربی میں نوٹس چسپاں ہے جس میں کہا گیا ہے مشین میں کرنٹ ہے، اسلئے ہاتھ کے ذریعے آپریٹ کرنے سے گریز کریں ۔

ا نٹر نیٹ پر بعض صارفین نے اسے جعلی خبر قرار دیا تاہم تصاویر لینے والے صارف کا کہناتھا وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ مشین میں کرنٹ ہے۔

Leave a Reply