khabar i Hai jtnonline

مصر، بغیر اجازت دوسری شادی پر قید و جرمانہ ہی نہیں اولاد سے بھی دستبراری

Spread the love

قاہرہ(جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے) مصر دوسری شادی

مصر کی کابینہ نے خاندانی زندگی سے متعلق قانون سازی کرتے ہوئے شادی بیاہ،

طلاق، خلع، فسخ نکاح، شادہ کی اہلیت، متولی، نسب و نان نفقہ، پرورش اور منگنی

کے نئے قواعد وضوابط مقرر کر دیئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت مصر کا کوئی

شادی شدہ شہری پہلی بیوی کی اجازت کے بغیردوسری شادی نہیں کرسکتا، تاہم

اگر کوئی ایسا کرے گا تو اسے ایک سال قید اور جرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں

ہوسکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی جانب سے منظور کردہ مسودہ قانون

میں کہا گیا کہ پیدا ہونیوالے ہر بچے کا نسب اس کی ماں کی طرف منسوب ہوگا۔

منگنی کرنے کے بعد نکاح سے انکار اور دونوں میں سے کسی ایک کی وفات کی

صورت میں لڑکی کے مہر کیلئے مقرر کردہ رقم واپس ہو جائے گی۔ اسی طرح

اگر شوہر دوسری شادی کو بیوی سے مخفی رکھے گا تو اسے بھی سزا دی

جائیگی۔

مسودہ قانون کے آرٹیکل 58 میں وضاحت کی گئی ہے کہ شادی کے وقت خاوند کو

یہ بتانا ہوگا کہ آیا وہ پہلے سے شادی شدہ ہے یا نہیں۔ اگر وہ پہلے سے شادی شدہ

ہے اور اس کی بیوی ہے تو اس کی طرف سے دوسری شادی کا اجازت نامہ پیش

کرے گا اور ان کی رہائش گاہ کے بارے میں بتائے گا۔ شوہر کواپنی پہلی بیوی یا

بیویوں کو نئی شادی کے بارے میں بتائے گا۔ پہلی بیوی کے علم میں لائے بغیر

دوسری شادی پر شوہر کو ایک سال قید اور کم سے کم 20 ہزار مصری پاﺅنڈ

جرمانہ ہو گا۔ جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد 50 ہزار پاﺅنڈ ہے۔ بعض صورتوں

میں قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ اگر نکاح خواں کو بھی علم

ہے کہ وہ جس کا نکاح پڑھا رہا ہے وہ پہلے سے شادی شدہ ہے تو اسے بھی قید

اور جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی، مسودہ قانون میں متاثرہ خاتون کو مادی یا

معنوی ضرر پہنچانے پر طلاق لینے کا حق دیا گیا ہے۔ نئے مسودہ قانون میں

شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ 18

سال سے کم عمر کے افراد کی شادی کرانے والے افراد کو ایک سال قید اور 50

ہزار پاﺅنڈ سے 2 لاکھ پاﺅنڈز تک جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

=—–= قارئین =-: خبر اچھی لگے تو شیئر کریں، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
مصر دوسری شادی

Leave a Reply