oh my God jtn-online

مصر کے علاقہ المینا گورنری کا حسن اخلاق میں معروف خاندان کا بدبخت بیٹا

Spread the love

مصر خاندان بدبخت بیٹا

قاہرہ(جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) مصر میں ایک بدبخت شخص نے پیسوں کے لیے اپنی ماں اور بہن کو

بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ وحشیانہ اقدام مصر کی المنیا گورنری کے علاقے بنی

مزار میں پیش آیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک نوجوان جو چند ماہ بعد گھر لوٹا توماں کیساتھ پیسوں

کے لین دین پر الجھ پڑا۔ تکرار کے دوران اس نے ماں اور بہن کو چاقو کے وار کرکے قتل کرڈالا۔المنیا

کے سکیورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل محمود خلیل نے بتایا کہ بنی مزار پولیس کو مدد کیلیے ایک کال

موصول ہوئی۔ پولیس کو بتایا گیا کہ بنی مزار میں صندفا کے مقام پر ایک خاتون اور کی بیٹی کو قتل

کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر ماں بیٹی کی موت کی تصدیق کی۔ مقتول خواتین کی لاشیں

پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد

مفرور ہونیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ خاندان مقامی لوگوں میں حسن اخلاق کی

وجہ سے مشہور ہے۔ نوجوان جو کئی ماہ تک گھر سے غائب رہا، واپس آیا تو ماں کیساتھ پیسوں پر

لڑائی شروع کردی۔ سکیورٹی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ قاتل نوجوان پہلے بھی ماں اور بہن کیساتھ

الجھتا رہتا تھا۔

مصر خاندان بدبخت بیٹا

=-.-= او مائی گاڈ عنوان کے تحت مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply