Shahid Afridi and Misbah ul Haq jtnonline

ٹُک ٹُک مصاح الحق اور بوم بوم شاہد آفریدی بالآخر دل کی بات زباں پر لے آئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) مصباح الحق شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بین

الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد فلاحی کام کا سوچا، ملک میں بچوں کے

امراض قلب کا ہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر

ان کی زندگی پر کوئی فلم بنے تو وہ چاہیں گے کہ ہالی وڈ میں ان کا کردار ٹام

کروز اور بالی وڈ میں عامر خان کریں

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کیخلاف سیریز گھروں میں بند مایوس لوگوں کیلئے تفریح
——————————————————————————

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں آئیڈیل

صورتحال دنیا میں کہیں بھی نہیں، گھروں میں بیٹھے لوگ بھی ڈپریشن میں مبتلا

ہیں۔ آہستہ آہستہ چیزوں کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ ملک میں قوانین

پرعملدرآمد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ٹریفک اہلکاروں کی عزت واحترام

ضروری ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں کا سوچا، بچوں کیلئے دل کا ہسپتال بنانا چاہتا ہوں

2017ء میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں کا سوچا، پاکستان چلڈرن

ہارٹ فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ملک میں بچوں کے امراض قلب کا ہسپتال

تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔

خواہش ہے مجھ پر فلم بنے تو میرا کردار عامر خان اور ٹام کروز نبھائیں، آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی

زندگی پر کوئی فلم بنے تو وہ چاہیں گے کہ ہالی وڈ میں ان کا کردار ٹام کروز اور

بالی وڈ میں عامر خان کریں۔

فلم اردو میں ہو تو عامر خان، انگلش میں ہو تو ٹام کروز ہیرو ہونا چاہیں

انکا مزید کہنا تھا اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو ان کی خواہش

ہوگی کہ شاہد آفریدی کا کردار بالی وڈ سٹار عامر خان نبھائیں۔ اگر فلم انگلش میں

بنے تو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں

گے۔

کرکٹ کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کو دیکھ کیا : سابق کپتان

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کو بہت مس کررہے ہیں، پی ایس ایل میں دو

میچز فینز کے بغیر کھیلے، کراوڈ کے بغیر وہ مزہ نہیں۔ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے

کی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں، کرکٹ کا آغاز عمران خان کو دیکھ کر

کیا، حالانکہ والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ کرکٹ کھیلیں۔ بچوں کیلئے اکیڈمی بنانا

بھی میرا خواب ہے، جہاں کرکٹ کیساتھ تعلیم بھی دی جاسکے۔

شاہد آفریدی ان دنوں فلاحی کاموں میں مصروف

دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی اور ساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے

مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ان دنوں وہ اپنا

زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

انہیں دنیا میں اسوقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت

صرف 37 گیندوں پر سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔ اس

کے علاوہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اب بھی

شاہد آفریدی کے نام ہے۔

مصباح الحق شاہد آفریدی

Leave a Reply