abdul razzaq

وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا

Spread the love

وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دا ئو د کی کمپنی ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے،ڈیسکون نے چینی کمپنی گھیزوبا کے ساتھ 309ارب روپے کی کامیاب بولی دیکر ٹھیکہ اپنے نام کیا،چیئرمین واپڈا کے مطابق ٹھیکے دار دس ہفتوں میں متعلقہ مشینری کے ساتھ ڈیم کی سائٹ پر آجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دا ئو د کی کمپنی ڈیسکون نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔مہمند ڈیم کے ٹھیکے کی بولی میں ایف ڈبلیو او اور پاور چائنہ نے بھی حصہ لیا تاہم ڈیسکون نے چینی کمپنی گھیزوبا کے ساتھ مل کر 309 ارب روپے کی کامیاب بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کرلیا۔ عبدالرزاق داد ڈیسکون کے بانی ہیں تاہم وزیراعظم کا مشیر بننے کے بعد انہوں نے کمپنی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔ اب ان کے بیٹے تیمور دا ئود ڈیسکون کے چیئرمین ہیں۔مہمند ڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ 2003 میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو تاخیر کی وجہ سے اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ چیئرمین واپڈا کے مطابق ٹھیکے دار دس ہفتوں میں متعلقہ مشینری کے ساتھ ڈیم کی سائٹ پر آجائیں گے ۔

Leave a Reply