Hafeez Shaikh Finance Adviser to Prime Minister Pakistan talking with media at Islamabad 104

ایف بی آر میں اصلاحات، برآمد کنندگان کیلئے سبسڈی، مشیر خزانہ کا گرین سگنل

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن اکنامک رپورٹر) ایف بی آر میں اصلاحات، برآمد کنندگان کیلئے سبسڈی، مشیر خزانہ کا گرین سگنل

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کیلئے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو سبسڈی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات،یونس ڈھاگا فارغ، نوید کامران بلوچ سیکرٹری خزانہ تعینات

اسلام آباد سے جاری بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہماری اصلاحات کے عمل پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ مشیر خزانہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا محصولات جمع کرنے کے ادارے یعنی ایف بی آر میں اصلاحات کررہے ہیں- ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے۔ مشکل معاشی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حکومت نے چار ماہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے کوئی قرض نہیں لیا، حفیظ شیخ

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار ماہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرض نہیں لیا۔ کرنٹ خسارہ کم کیا، سرمایہ کاروں کو 200 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں بھی بہتری نمایاں ہے۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں 250 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ حکومتی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرچکا

یاد رہے گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورے پر آیا تھا- اس دوران وفد نے ملکی معاشی صورتحال، حکومتی اصلاحاتی اقدامات بیرونی اور اندرونی قرضوں کی مجموعی مالیت کا جائزہ لیا- آئی ایم ایف کے وفد نے اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ مرتب کی- پاکستان کیلئے منظور کردہ بیل آؤٹ پیکیج کی نئی قسط جاری کی- عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومتی اصلاحات کو سراہا تھا-

مشیر خزانہ حفیظ شیخ

Leave a Reply