Michelle Obama

ٹرمپ امریکہ کے غلط صدر، ہر محاذ پر ناکام رہے، جو بائیڈن اہل رہنماء ہیں، مشعل اوبامہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) مشعل اوبامہ ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیمو کریٹک پارٹی کا چار روزہ قومی کنونشن 17 اگست کو امریکی ریاست

ملواکی کے شہر وسکونسن میں شروع ہو گیا۔ جس کے اختتام پر 20 اگست کو

توقع کے مطابق صدارت کیلئے سابق نائب صدر جوبیڈن اور نائب صدارت کیلئے

خاتون سینیٹر کمالا ہیرس کو رسمی طور پر پارٹی کی طرف سے ٹکٹ جاری کیا

جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : بیٹی کی موج مستی پر بارک اوبامہ ہدف تنقید
——————————————————————–

کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ دونوں پارٹیوں کے قومی کنونشن عملاً

”ورچوئل“ ہی ہو نگے جس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ ترمندوبین اور مقرر اس

میں آن لائن شرکت کریں گے۔ صرف کنونشن کے مقام پر پارٹی انتظامیہ یا

کنونشن کے اہم منتظمین موجود ہوں گے۔

ٹرمپ نے تارکین وطن بچوں کو والدین سے الگ کیا، مشعل اوبامہ

پہلے روز سابق صدر بارک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ کا پہلے سے ریکارڈ

شدہ خطاب نشر کیا گیا جس میں انہو ں نے صدر ٹرمپ پر شدید نکتہ چینی

کرکے ہلچل مچا دی۔ جس کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے اس کا تابڑ توڑ جواب

دیا۔ مشعل اوبامہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا غلط صدر قرار دیتے ہوئے انہیں

امیگریٹ بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرکے پنجروں میںقید کرنے کا الزام

لگایا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی کورونا وباء کے حوالے سے پالیسی پر بھی کڑی تنقید

ان کا کہنا تھا صدر ٹرمپ امریکہ کو درپیش معاشی و سماجی مسائل سے نبرد آزما ہونے میں ناکام رہے ہیں۔ مشعل اوبامہ نے ٹرمپ انتظامیہ کی کورونا وباء کے حوالے سے پالیسی پر بھی کڑی تنقید کی اور بتایا کہ صدر ٹرمپ سابق حکومتوں کے بہت محنت سے قائم کئے گئے بین الاقوامی اتحادوں سے الگ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے جوبیڈن کو ٹرمپ کے مقابلے پر اہل رہنما قرار دیا۔

ریکارڈ شدہ بیان بھی کوئی خطاب ہوتا ہے،امریکی صدر کا جوابی وار

دوسری طرف صدر ٹرمپ نے مشعل اوبامہ کے ریکارڈ شدہ کلیدی خطاب کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا اگر کوئی خطاب لائیو نہیں ہے تو اس میں کوئی گرم جوشی نہیں ہوسکتی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطابات میں جوبیڈن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کی کامیابی کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکہ کے دروازے تارکین وطن کیلئے دوبارہ کھل جائیں گے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مشعل اوبامہ ڈونلڈ ٹرمپ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply