0

مشرق وسطیٰ ممالک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات آئندہ ماہ ، ایگزیم سنٹرز قائم

Spread the love

علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کےلئے سمسٹربہار2018ءمیں پیش کئے گئے میٹرک ، ایف اے ، بی اے ، ڈیڑھ سالہ بی ایڈ اور کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے پروگراموں کے فائنل امتحانات3فروری سے شروع ہوں گے ۔ شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ امتحا نات سعودی عرب ، کویت ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور بحرین میں منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی نے پاکستانی سفارتخانوں کے تعاون سے ان ممالک میں امتحانی مراکز قائم اورمذکوزہ ممالک میں مقیم داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یو نیو رسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkاور Overseas@aiou.edu.pkپر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کےلئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ، ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ، کمرہ نمبر LG-08 ، آئی سی ٹی بلڈنگ ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8 ، اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 or +92-51-9250175 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply