Halat e Hazra,Current Affair 153

قاسم سلیمانی کی شہادت، مشرق وسطیٰ صورتحال خطرناک تصادم پر متنج ہوگی

Spread the love

(جتن آن لائن خصوصی رپورٹ) مشرق وسطیٰ صورتحال خطرناک

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان

کشیدگی میں جو نئی شدت پیدا ہوئی ہے وہ لگتا ہے بہت جلد خطرناک صورت

اختیار کرکے مشرق وسطیٰ کے خطے کے ان دونوں بڑے اداکاروں کے درمیان

ایک بڑے براہ راست یا بالواسطہ تصادم پر متنج ہو گی۔ ایران کی طرف سے بدلہ

لینے کی دھمکیوں اور عراقی پارلیمنٹ کے امریکی افواج کو ملک سے نکالنے

کے فیصلے کے بعد امریکہ نے بھی انتہائی اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دونوں ملکوں میں باقاعدہ جنگ نہ بھی چھڑی تو چھوٹے بڑے
تصادموں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا، تجزیہ کار

وائٹ ہائوس اور محکمہ خارجہ کی طرف سے اس امر کے واضح اشارے مل

رہے ہیں اور واشنگٹن میں خارجہ امور کے ماہرین اور تبصرہ نگار ب%8 %9%ق چ
DAA
%08%A%ثے BABٌ%%D ڪہ B18߯ %A9%A ں%م889%D ں8ک %DF%8%م86Bا %A8%9%DB7ظد %D گ8ن %D یA%C ۍAت %5
زD
%5
ٍAا %B%رA79%D نA%9%ٺے 928ڑ %A8%5%DAFيو ө %B9%1 ۉ%شB98ш %89 %8%اҧ 0D1%9
B%ro

D8A%1%D9Cغا ש ظر س %A8 %8%اժ D9D%89 %A ے8%8%ًہ B48%D1%8%تAFA%D یDک %0A%8%ا888%D1%B%اތ ڹی و DB3ګت %D ،8%E%D8Aڻی %D1<نon8 %D%/str0Ag>%0A
%9%م܄ D97ۉس %D1ر %8ینئر فیلو سنتھیا ہگنز کا کہنا ہے تازہ کارروائی سے ٹرمپ

انتظامیہ نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جنرل سلیمانی کو نشانہ بنانے

کا واضح مطلب یہ ہے امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے بارے میں سیاست میں

بھرپور تبدیلی آ چکی ہے۔ ان کی رائے میں جنرل سلیمانی مشرق وسطیٰ کا سب

سے خطرناک آدمی تھا جو صرف شیعہ کیساتھ نہیں سنی ملیشیا کیساتھ مل کر کام

کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں

مس سنتھیا کے خیال میں ایران کی طرف سے براہ راست حملوں کے علاوہ

دہشت گردی کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ امریکن فارن پالیسی ایسوسی ایشن

کے سینئر فیلو لارنس ہیس کہتے ہیں دیکھنا ہو گا کیا ایرانی حکومت امریکی

تنصیبات کو نقصان پہنچانے کیساتھ اہم امریکی کمانڈروں کو نشانہ بناتے ہیں یا

نہیں؟ امریکہ اس کے مطابق جواب دے گا۔

ٹرمپ کا مخالفوں کوگہرا پیغام ،امریکہ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق
پالیسی بدل چکی ہے، رچرڈ ایلن

سابق امریکی صدر ریگن کے خارجہ مشیر رچرڈ ایلن کہتے ہیں ٹرمپ انتظامیہ

کی طرف سے جنرل سلیمانی کو شہید کرنے کی کارروائی ڈرامائی ضرور ہے

لیکن اس کا مقصد اپنے مخالفوں کو بہت گہرا اور شدید پیغام دینا ہے۔ ایران سے

توقع کی جا رہی ہے کہ وہ بدلے کیلئے اپنی مرضی کا ٹارگٹ، مقام اور وقت

چنے گا۔

ایران کو پیغام دیدیا جارحیت کی تو ہم اصل ایرانی فیصلہ سازوں کو
نشانہ بنائیں گے، مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے اپنے انٹرویو میں سابق صدر اوباما کی ایران کے

بارے میں پالیسی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے بتایا وہ خود ایران کی بجائے

ان کی پراکسی قوتوں پر توجہ دے رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب ہم نے

ایران کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پراکسی قوتوں کو استعمال کرکے اپنی سرزمین کو

نہیں بچا سکتا کیونکہ اب اگر ایران نے جارحیت کی تو ہم ان قوتوں کی بجائے

ایران کے اصل فیصلہ سازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

مشرق وسطیٰ صورتحال خطرناک

Leave a Reply