Amrika National Flag 56

امریکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن منصوبے کا اعلان کرنے کیلئے تیار

Spread the love

یروشلم،فلوریڈا(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ امن منصوبہ

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنے دورہ یروشلم کے دوران وائٹ ہاؤس کی جانب سے آئندہ ہفتے مشرقِ وسطی میں قیام امن کے منصوبے کے اعلان کا عندیہ دیدیا۔ مزید پڑھیں

یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کی ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کیساتھ یروشلم میں واقع امریکی سفارتخانے میں ہونیوالی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں پینس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے نیتن یاہو اور اپوزیشن لیڈر بینی گانٹز کو واشنگٹن آنے کی دعوت دیں تاکہ ان سے علاقائی مسائل اور مقدس سرزمین پر امن کے امکانات پر بات چیت کی جاسکے۔ پینس نے کہا نیتن یاہو اور گانٹز نے دعوت قبول کرلی ہے۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے کہا وائٹ ہاؤس نے گانٹز کو بھی دعوت دی ہے کیونکہ میرے مطابق وائٹ ہاؤس میں اپنے دوستوں کی موجودگی میں تاریخی موقع ضائع نہ کیا جائے- ہم اسے جس قدرممکن ہوا وسیع تر اتفاق رائے کے طور پر اپنائیں گے۔

منگل سے قبل مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے اعلان کا ارادہ ہے، ٹرمپ

فلوریڈا میں اترنے سے قبل صدارتی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا وہ آئندہ منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو دورہ واشنگٹن سے قبل مشرق وسطیٰ سے متعلق اپنے امن منصوبے کے اعلان کا ارادہ رکھتے ہیں- یہ منصوبہ فلسطینی کمیونٹی کیلئے نہایت مثبت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا یہ ایک ” شاندار منصوبہ “ ہے۔

منصوبہ فلسطینیوں کیلئے نہایت مثبت، امریکی صدر

امریکی انتظامیہ اور فلسطینیوں میں رابطے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے مبہم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ” ہم نے ان کیساتھ مختصر بات چیت کی ہے۔ “مجھے یقین ہے ابتداء میں وہ منفی صورت میں جواب دے سکتے ہیں مگر درحقیقت یہ منصوبہ ان کیلئے نہایت مثبت ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سرکاری اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں مشرق وسطی میں امن منصوبے کے جلد اعلان سے متعلق خبروں کو غلط قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا “ہمارا امن منصوبہ جسے پوشیدہ رکھا گیا ہے کی تفصیلات و اعلان کے وقت کے متعلق رپورٹیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی نے مذکورہ منصوبہ مسترد کردیا

معلوم رہے کہ وائٹ ہاﺅس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آئندہ ملاقات میں کسی بھی فلسطینی قیادت کو دعوت نہیں دی گئی- فلسطینیوں کا کہنا ہے وہ مذکورہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا میں امن منصوبے کے جلد اعلان کی خبریں آنے کے فوری بعد فلسطینی اتھارٹی نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ وہ امریکی منصوبے کو کسی طور بھی نہیں مانتے نہ مانیں گے-
مشرق وسطیٰ امن منصوبہ

Leave a Reply