پانی کی منصفانہ تقسیم، مشترکہ مفادات کونسل کا معاہدہ کمیٹی بنانے پر اتفاق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے دوران صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔ ایک سال بعد ہونے والے مشترکہ مفادات کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی، وزیر بین الصوبائی روابط اور چیف سیکرٹریز شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں

پانی معاملہ، فیصل واوڈا کی مراد علی شاہ سے نوک جھونک، اسد عمر کی محمود خان کیساتھ تکرار

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان پانی کے معاملے پر نوک جھوک ہوئی جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی وزیراعلی کے پی کے محمود خان کیساتھ بھی تکرار ہوئی۔ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے معاہدہ پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ، پانی معاہدے کے معاملے پر صوبوں کے درمیان کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر کیا گیا۔

ٹیلی میٹری نظام جلد نصب کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

سی جے کینال کا معاملہ اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کی تقسیم پر قانونی اور تکنیکی ماہرین مل کر سفارشات پیش کریں گے اور کمیٹی ایک ماہ میں سفارشات مرتب کرکے مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کرے گی۔ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ پانی کی مقدار جاننے کے لیے ٹیلی میٹری نظام کی جلد از جلد تنصیب بھی یقینی بنائی جائے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply