مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

راولپنڈی (مانیٹرنگ نیوز) پاک چین مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چین کا فوجی دستہ پاکستان میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں جنگجو ششم 2018 (واریئر 6) میں حصہ لے گا۔ پاک چین مشترکہ جنگی مشقیںتین ہفتے تک جاری رہیں گی جن میں جوانوں کی مختلف صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔ مشقوں کے دوران انسداد دہشتگردی دہشتگردی کے مختلف آپریشنز کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل روس کے ساتھ بھی پاکستان نے کچھ عرصہ پہلے ہی مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply