مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی

Spread the love

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج (اتوار )کو

ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر

جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا

گھروں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے

مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی آج اتوار کو اپنا تہوار ایسٹر مذہبی جوش و

خروش سے منائیں گے۔ ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی

تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے مسیحی

عبادتگاہوں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی جس میں ملک و قوم کی سلامتی

کے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔

Leave a Reply