61

مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار کرسمس جو ش و خروش سے منائیگی

Spread the love

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں

بھی مسیحی برادری آج (بدھ)25دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش

،مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منائے گی ۔اس دن کی مناسبت

سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے

سجا دیا گیا ہے ۔گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد

کیا جائے گا جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور

عبادات کریں گے ،اس موقع پر ملکی ترقی ، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی

خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔پولیس سمیت دیگر قانون کرنے والے اداروں

کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے

کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ چرچز کی طرف آنے

والے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ عبادات کے لئے آنے والے

افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی

جائے گی ۔

Leave a Reply