مسلم کش فسادات، وزیر داخلہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں،سونیا گاندھی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس

کانفرنس کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے مودی سرکار خصوصا وزیر داخلہ امیت

شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیر داخلہ ایک ہفتے سے

کیا کر رہے تھے؟ جب حالات خراب ہو رہے تھے تو پیرا ملٹری فورسز کو کیوں

نہیں بلایا گیا؟انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہونے کی ذمہ داری مرکزی حکومت

اور وزیر داخلہ پر عائد ہوتی ہے، کانگریس مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر داخلہ امیت

شاہ فوری طور پر مستعفی ہوں۔نئی دہلی کی انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے

ہوئے کانگریس پارٹی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال کی حکومت نے

بھی معاملے کو سنبھالنے کے لیے مناسب انتظامات نہیں کیے۔سونیا گاندھی کا کہنا

تھا نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کو متاثرہ علاقوں میں جا کر لوگوں سے براہ راست

رابطے میں ہونا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا مناسب نہ سمجھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply