مسلم لیگ (ن) کاچیئرمین نیب کی مبینہ آڈیو،ویڈیوکے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی بنا نے کا مطالبہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے

کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے واقعہ پر بہت واضح موقف دے چکا ہوں۔ سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا اس معاملے میں

وزیراعظم کے دوست کے چینل سے ویڈیو نشر ہونے کے نئے انکشافات کی

روشنی میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم

اور چیئرمین نیب سے اِن سوالوں کے جواب لے اورحقائق عوام کیسامنے لائے۔قبل

ازیںمیاں شہباز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے معاملے پر

لاتعلق رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ن) لیگ کا کسی بھی شخص کی

ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، ہماری جماعت اپنے سیاسی اور قانونی بیانیے

سے جڑی رہے گی۔ شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں اور عہدیداروں کو چیئرمین

نیب کے حوالے سے تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔علاوہ ازیں ایک بیان میں

شہباز شریف نے کوئٹہ مسجد میں دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ

کے دوران خون ریزی کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، ملک میں دہشت گردی

کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی

لاپرواہی مجرمانہ غفلت کی انتہاء ہے، حکومت معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے

پارلیمان کو اعتماد میں لے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہمیاںشہبازشریف

عیدالفطر لندن میں منائیں گے جبکہ بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے وطن واپس آ

جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ضروری ٹیسٹ مکمل

ہو گئے ہیں جن کی رپورٹس عید الفطر تک مل جائیں گی، جس کے بعد شہباز

شریف وطن واپس آ کر بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب پریس

کانفرنس کرتے ہوئیمسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی نے کہا

ہے کہ چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کی کڑیاں وزیر اعظم ہائوس تک جاتی ہیں،

چیئرمین نیب کو بلیک میل اور ان پر دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ حکومت کی کرپشن

چھپائے،اب حقائق پاکستان کے عوام کے سامنے آنے چاہیئں، وزیراعظم اور نیب

کا اصول ہے کہ اپنے اوپر لگے الزامات پر بے گناہی ثابت کریں ورنہ آپ مجرم

ہو،اب الزام چیئرمین نیب پر لگا ہی اور ہم چاہتے ہیں چیئرمین نیب کو انصاف ملے

لہٰذامعاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے قرار دا دسوموار کو

قومی اسمبلی میں پیش کرینگے،تاکہ اس معاملے میں ملوث کرداروں کا تعین ہو

سکے،اس حوالے سے دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply