مسلم لیگ (ن) معیشت کو بستر مرگ پر چھوڑ کر گئی، اسد عمر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ معیشت

کو بستر مرگ پر چھوڑ کر گئی تھی اور اس کی بحالی کیلئے اتنی ہی تکلیف دہ

عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے جس طرح زخم بھرنے کے عمل سے گزرنا پڑتا

ہے،انہوں نے پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ جب

مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو پاکستان کے پاس 8ماہ کے ذخائر تھے لیکن جب

پی ٹی آئی کو صرف 20دن کے ذخائر ملے۔ن لیگ نے 2018کا الیکشن جیتنے

کیلئے پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو خطرے میں ڈال دیا اور کیا ایسا کرنے

میں موجودہ اپوزیشن کو ذرا بھی شرم محسوس نہیں ہوئی؟پی ٹی آئی رہنما اسد

عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے بغیر ذخائر کو4ماہ پر لے گئے۔ ان کا

کہنا تھا کہ جو کاروباری طبقہ اشیا درآمد کرتا ہے سابقہ حکومت نے ان کی زندگی

مشکل بنا دی تھی۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پتا نہیں کیوں سابقہ حکومت کو وہ

نقصان یاد دلانے پڑتے جو انہوں نے معیشت کو پہنچائے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply