مسلم لیگ (ن) نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حق نمائندگی کا فارمولہ دیدیا

مسلم لیگ (ن) نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے حق نمائندگی کا فارمولہ دیدیا

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) مسلم لیگ (ن) فارمولہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اوورسیز

پاکستانیوں کے حق نمائندگی دینے کیلئے نیا فارمولا پیش کردیا۔ انہوں نے اوورسیز

پاکستانیوں کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز دیتے

ہوئے کہا اس طرح بیرونِ ملک پاکستانیوں کے نمائندے پارلیمان میں انکی نمائندگی

کرتے ہوئے مسائل پیش کرسکیں گے، قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں

2 نشستیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مختص کرنی چاہئیں، ان نشستوں

پر نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر

طے کریں۔ ہم چاہتے ہیں اوورسیز کمیونٹی کے پاکستان میں درپیش تمام مسائل کا

فوری، منصفانہ اور جائز حل ہونا چاہیے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا بیرون ملک مقیم ہمارے 80 لاکھ پاکستانی بہن

بھائی ہمارا قیمتی اثاثہ اور وطن عزیز کی شان، ہماری طا قت اور فخر ہیں جو

ملک کی تر قی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہم انکی ملک سے غیر متزلزل محبت،

فکر اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مسلم لیگ ( ن ) جمہوری سوچ

اور اصولو ں کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے ووٹ کے حق کی حمایت

کرتی ہے۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشستیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے مختص کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ان

نشستوں پر نمائند گی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں

مل کر طے کریں، سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے مطلوبہ قا نو ن سازی کی

جاسکتی ہے، اس طریقہ کار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں

یقینی نمائندگی مل سکتی ہے۔

=-= قارئین، کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بیرون ملک مقیم پاکستانی الیکشن کے وقت ملک آ کر ووٹر لسٹ میں اپنے ووٹ

کے اندراج کے مطابق ووٹ ڈالیں، اسی سوچ کے تحت آزاد جموں و کشمیر اسمبلی

میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لئے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ بیرون

ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کا قبضہ چھڑانے سمیت ان کے سرمایہ کے

فروغ اور تحفظ تک تمام مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ان کے حق رائے دہی کا

احترام کرتے ہیں، پاکستان آنے جانے کے دوران ان کے مسائل کے حل کو اور

سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ان

مقاصد کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، آئندہ بھی جاری رکھیں گے،

ہماری حکومت میں وفاق میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن میں ٹھوس اصلاحات کی

گئیں، صوبہ پنجاب میں اوورسیز کمیشن قائم کیا گیا جس کے ذریعے 36 اضلاع

میں رول ماڈل پروگرام تشکیل دیا گیا، ان ا قدامات کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں

کے مسائل کا فوری حل اور ان کی مدد کو یقینی بنانا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن )

اوررسیز کمیونٹی کو ایوانِ اقتدار میں حقِ نمائندگی دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار

ادا کرے گی، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم بیرونِ ملک پاکستانی بھائیوں اور

بہنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) فارمولہ

Leave a Reply