ڈسکہ NA-75 کا سلطان کون، ن لیگ یا پی ٹی آئی؟ فیصلے کیلئے میدان سج گیا

مسلم لیگ ن کی درخواست منظور ، الیکشن کمیشن نے این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا

Spread the love

مسلم لیگ درخواست منظور

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کی درخواست منظور کرتے

ہوئے این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام امیدوار 6

مئی کو صبح 9 بجے آر او آفس پہنچیں۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن

نے سماعت کی۔ مسلم لیگ نون نے بغیر دستخط شدہ فارم 45 کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع

کرائیں۔وکیل ن لیگ نے موقف اپنایا کہ دوبارہ پولنگ کیلئے الگ درخواست دائر کریں گے، ووٹوں کی

دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، مطمئن نہ ہوئے تو دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کرسکتے ہیں،

حتمی نتائج سے پہلے الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46

نہ ہونے سے الیکشن مشکوک ہوگیا۔ 167 سٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط نہیں، پولنگ ایجنٹس کو فارم

46 بھی نہیں ملے۔پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ نے فارم 45 پر اعتراض رات

ڈھائی بجے ہارنے کے بعد کیا، ٹھوس وجوہات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن بھی دوبارہ گنتی کا حکم

نہیں دے سکتا، ریٹرننگ افسر نے قرار دیا کہ ن لیگ کی درخواست غیر مناسب ہے۔ لاہور (آئی این

پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ این اے 249

میں دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست کی منظوری کی خبر سن پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں انہوں نے کہا سرفہرست سیاسی حریفوں کے درمیان

ووٹوں کے انتہائی کم فرق کی وجہ سے شفافیت کی خاطر یہ فیصلہ ہوا۔ یقینا ووٹ کی ساکھ ہی

جمہوریت کی بنیاد ہے۔

ری کاؤنٹنگ

مسلم لیگ درخواست منظور

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply