’’ مسلما نوں قبر کیلئے جگہ چاہئے تو ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ لگانا ہوگا‘‘

Spread the love

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور بیگو سرائے

سے بی جے پی کے انتخابی امیدوارگری راج سنگھ نے مسلمانوں ہرزہ سرائی

کرتے ہوئے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر قبر کیلئے جگہ چاہئیے تو ’’بھارت ماتا

کی جے‘‘ کا نعرہ لگانا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی انہوں نے بیگو

سرائے میں منعقدہ ایک انتخابی جلسہ میں خطاب کے دوران اقلیتی طبقے کو

خبردار کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اگر قبر کیلئے تین ہاتھ جگہ

چاہئیے تو وندے ماترم گانا ہو گا اور بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانا ہو گا۔گری

راج سنگھ کے اس خطاب پر سب سے زیادہ شدید ردعمل آر جے ڈی لیڈر اور بہار

کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ظاہر کیا۔

Leave a Reply