wazir-khan-mosque

مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ، تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) مسجد وزیر خان شوٹنگ

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر

ترجمان وفاقی حکومت نے سخت ردعمل جبکہ پنجاب حکومت نے سخت قانونی

کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد کی بے

حرمتی کے واقعہ پر محکمہ اوقاف کے صوبائی وزیر سید سعید الحسن شاہ سے

تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
——————————————————————————–

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے

والی یہی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کو شدید تنقید کا

نشانہ بنایا اور کہا کہ صبا قمر فرما رہی ہیں مسجد میں صرف نکاح کا سین شوٹ

کیا تھا۔ یہ چند فنکار کس قدر دیدہ دلیری سے جھوٹ بول رہے ہیں، فنکار اور ادیب

معاشرے میں اخلاقیات کو پروان چڑھاتے ہیں۔ مسجد کی بے توقیری کسی صورت

قبول نہیں۔

شہباز گل، سعید الحسن کی ملوث فنکاروں پر شدید تنقید
——————————————————————————–

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ مساجد اور

مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے مسجد

وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعہ پہ سخت ایکشن لیتے

ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد کو ہدایت کی ہے کہ وہ کو ذمہ دار اہل

کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سات روز کے اندررپورٹ دیں۔

ڈائریکٹر فنانس عبدالوحید کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف کو

ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذمہ دار اہل کاروں یا پروڈ کشن فرم کی طرف سے خلاف

ورزی پر قواعد و ضوابط کے تحت انضباطی کاروائی عمل میں لائیں۔

صوبائی وزیر اوقاف نے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ درانہ واقعات کو ہر گزبرداشت

نہیں کیا جائے گا۔ مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس کسی صورت پامال نہیں

ہونے دیا جائے گا۔

لاہور شہر میں جماعت اسلامی کا مسجد کے تقدس کی پامالی پر احتجاج
——————————————————————————–

امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مساجد میں بیہودہ

گانوں کی شوٹنگ، ماڈلنگ اور شادی فوٹو شوٹ اسلامی تشخص تباہ کیا جارہا ہے۔

تاریخی مسجد وزیر خان میں فلم کے لئے گانوں پر رقص کی شوٹنگ محکمہ

اوقاف کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ

لاہور کے زیر اہتمام تاریخی مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی پر دہلی دروازہ

سرکلر روڈ پر احتجاجی مظاہرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مقدس مقامات کے احترام کا قانون بنانے کا مطالبہ
——————————————————————————–

ذکر اللہ مجاہد نے حکومت اور اعلی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت

فوری طور پر ایسا قانون پاس کروائے جس میں مقدس مقامات کا احترام ہر طرح

سے ملحوظ خاطر رکھا جائے اور تاریخی مسجد میں پیش آنے والے افسوسناک

واقع کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

مسجد وزیر خان شوٹنگ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply