Qibla Awwal Masjid Al Aqsaa 72

یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی کا شرمناک سلسلہ جاری

Spread the love

مقبوضہ بیت المقدس،غزہ (جے ٹی این آن لائن رپورٹ) مسجد اقصیٰ فلسطینی بچے

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بیحرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ( یہ بھی پڑھیں )

قبلہ اول کے تقدس کی پامالی میں صہیونی فوج اور پولیس پیش پیش

گذشتہ روز 444 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

غزہ میں شدید سردی سے ٹھٹر کر دو فلسطینی بچے جاں بحق

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں شدید سردی، بارش، سرد اور تیز ہواﺅں کے باعث دو روز میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ گذشتہ روز شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں چھت گرنے سے ایک 15 سالہ لڑکا محمود بریخ جاں بحق ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس واقعے سے 24 گھنٹے قبل وسطی غزہ میں تیز ہواﺅں اور بارش کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ روز 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔ بعض مقامات پر ہوا کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔
مسجد اقصیٰ فلسطینی بچے

Leave a Reply