مستونگ ، دتہ خیل میں دھماکے،4سیکیورٹی اہلکار وں سمیت5زخمی

Spread the love

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شیخ واصل اور شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دھماکوں کے نتیجے میں4سیکیورٹی اہلکاروں سمیت5زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن کے ضلع مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں بم دھماکے سے 4سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے نامعلوم افراد نے بم حملے میں گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے دستے کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو کوئٹہ میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو گھیر ے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری طرف شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی شخص کو میرانشاہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بدھ کو شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمی شخص کو میرانشاہ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

Leave a Reply