پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے کوشاں ہے،آرمی چیف

Spread the love

مستحکم اور خوشحال افغانستان

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ

پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کیلئے کوشاں ہے، افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی

تصفیہ چاہتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ سے برطانوی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈموور سے ملاقات کی، اس موقع پر

باہمی، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی صورت حال اور

علاقائی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ رچرڈموور نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستانی انتھک

کاوشوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پْرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان

کے لیے کوشاں ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کی ہر ممکن مدد کے لیے

پْرعزم ہے، افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں، افغانستان میں استحکام اور علاقائی

امن وخوش حالی کے لیے ناگزیر ہے امن وخوش حالی کے لیے ناگزیر ہے
.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply