مسافر ٹرینوں کی حالت بد سے بد ترہوگئی

Spread the love

مسافر ٹرینوں کی حالت

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) مسافر ٹرینوں کی حالت بدسے بدتر ہوگئی۔ تفصیلات مطابق

پاکستان ریلوے کی حالت بد سے بدتر ہوگئی۔مسافر گاڑیوں کی مینٹینس نہ ہونے کے برابر جس کی

وجہ سے خراب کوچیز گاڑیوں کے ساتھ لگائی جانے لگی خراب مسافر کوچز کی وجہ سے مسافر

شدید تکلیف میں مبتلا ہونیلگے لانگ روٹ کی ٹرینیوں میں اکانومی کے ساتھ ای سی بزنس کلاس میں

بھی خراب کوچز لگائی جانے لگی اے سی بزنس کوچز میں بھی برائے نام اے سی چلتا ہے ،آدھے

راستے میں کوچز میں بجلی ہی بند ہوجاتی ہیکھڑکیاں بند ہونے سے حبس سے مسافروں کا برا حال

ہوجاتا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ اے سی بزنس کلاس کی کوچز میں صفائی ہی نہیں کی جاتی اے

سی بزنس کلاس میں کٹھارا کوچز لگائی لگیں اے سی بزنس کوچز میں واش روم کے دروازے تک

خراب کوئی پرسان حال نہیں۔ای سی بزنس کلاس میں مہنگی ٹکٹ خریدنے کے باجود ای سی نہیں

چلتے کھڑکیاں بند ہونے کی وجہ سے بجلی بند ہونے سے حبس سے کوچز میں بیٹھنا عذاب بن جاتا

ہیمسافر کوچز کی مینٹنس کرکے گاڑیوں کے ساتھ لگایا جائے، جو اس کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف

کارروائی کی جائے جان بوجھ کر ریلوے کو نقصان پہنچانے کے لیے خراب کوچز ٹرینوں کے ساتھ

لگائی جارہی ہیں اگر ای سی بزنس کا یہ حال ہے تو کانومی کلاس کا اندازہ خود لگایا جاسکتا ہے

ترجمان ریلوے سے باربار رابطے کرنے کے باوجود موقف نہیں دیا۔

مسافر ٹرینوں کی حالت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply