مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری، مشعال ملک

Spread the love

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے، بھارت کشمیر میں 70 سال سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے۔تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی انتہا کررکھی ہے، مظلوم کشمیروں کو شہید کیا جارہا ہے۔اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے۔

Leave a Reply