مزار شریف، پاکستانی قونصل خانہ پرحملہ کرنےوالی افغان خاتون گرفتار

Spread the love

افغانستان کے شہر مزار شریف میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں دستی بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق افغان حملہ آور خاتون نے ذاتی سامان میں ہینڈگرنیڈچھپاکر قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی توتلاشی کے دوران اس سے دستی بم برآمد ہوگیاجس پر خاتون کو حراست میں لے لیا گیا اور قونصل خانے کو بند کردیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق حملے کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان دفتر خارجہ سے رابطہ کر کے مطالبہ کیا ہے پاکستانی قونصل خانے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، پاکستانی قونصل خانہ فول پروف سیکیورٹی ملنے تک بند رہے گا۔

Leave a Reply