سندھ حکومت نے صوبہ میں تمام درگاہیں، مزارات دوبارہ کھول دیئے ، نوٹیفکیشن جاری

Spread the love

مزارات دوبارہ کھول دیئے

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے میں تمام مزارات دوبارہ کھولنے کا

نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین کو کورونا ایس او پیز پر مکمل

عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت کی گئی ہے۔سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش

نظر بند کیئے گئے لعل شہباز قلندرؒ، عبداﷲ شاہ غازیؒ سمیت تمام مزارات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

کرلیا ہے، جوتمام کورونا حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولے جائیں گے۔محکمہ اوقاف کی جانب سے

ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف کے عملے کو ضلعی

انتظامیہ کیساتھ مل کر ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ

سندھ حکومت نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں کو عوام

کے لیے 15اپریل تک بند کردیا تھا۔محکمہ اوقاف کے عملے کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر ایس او

پیز پر عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کے

خطرے کے پیش نظر صوبے بھر میں مزارات اور درگاہوں کو عوام کے لیے 15اپریل تک بند کردیا

تھا۔

مزارات دوبارہ کھول دیئے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply