مزاحیہ اداکار لہری کی برسی آج، گلوکار امانت علی کی 17 ستمبر کو ہو گی

مزاحیہ اداکار لہری کی برسی آج، گلوکار امانت علی کی 17 ستمبر کو ہو گی

Spread the love

لاہور(جے ٹی این شوبز نیوز) مزاحیہ اداکار لہری برسی

معروف مزاحیہ اداکار لہری کی نویں برسی آج 13 ستمبرکو منائی جا رہی ہے،

اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستانی

فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا، انہوں نے

اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پچاس کی دہائی میں کیا یہ بلیک اینڈ وائٹ فلموں کا دور

تھا۔ لہری برصغیر کی فلمی دنیا کے ایک منفرد اداکار تھے، ان کے برجستہ

جملے ان کے مزاح کی خاص بات تھے، لہری نے تیس برس تک فلمی دنیا پر

راج کیا، انہوں نے کم و بیش 220 سے زائد فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے جوہر

دکھائے جن میں چند فلمیں پنجابی جبکہ باقی تمام تر اردو میں تھیں۔ لہری فلم

انڈسٹری کے وہ واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں منفرد اداکاری پر 12 مرتبہ نگار

ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لہری وہ واحد اداکار تھے جنہوں نے مزاح کی دنیا میں نئی

جہت متعارف کروائی۔ لہری 13 ستمبر 2012ء کو طویل علالت کے بعد خالق

حقیقی سے جا ملے۔ حق مغفرت فرمائے، الہٰی آمین

=-،-= نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کو بچھڑے 47 برس بیت گئے

” انشاء جی اٹھو اب کوچ کرو، اس شہر میں جی کو لگانا کیا“۔ پٹیالہ گھرانے کے

نامور کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی خان کی 47 ویں برسی 17 ستمبر کو

منائی جائے گی۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ استاد امانت علی خان 1932ء میں شام

چوراسی کے پٹیالہ خاندان میں پید اہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد استاد امانت علی خان

نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں میں اپنی

گائیگی کے جوہر دکھانے لگے، انہوں نے بہت جلد مہدی حسن، غلام علی اور

دیگر ہم عصروں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا۔ انشاءجی اٹھو اب کوچ کرو،

موسم بدلا رت گدرائی، ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام بھی آئے، جیسے لازوال

گیت اور غزلیں آج بھی شائقین موسیقی بے پناہ مقبول ہیں۔ استاد امانت علی خان

17 ستمبر 1974ء کو 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے بعد ان کے

گھرانے کی جوان نسل نے ان کے فن گائیگی کو زندہ رکھا ان کے بیٹے شفقت

امانت علی اور رستم فتح علی خان کلاسیکی موسیقی کے امتزاج کیساتھ گلوکاری

میں مصروف ہیں۔

مزاحیہ اداکار لہری برسی ، مزاحیہ اداکار لہری برسی ، مزاحیہ اداکار لہری برسی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= شوبز دنیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply