wafaqi kabina

مریم کا نام ای سی ایل میںشامل کرنے کی منظوری، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ مسترد، نئی طلب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ

(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے

کی منظوری دے دی ۔وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا

اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت خطے کی صورتحال پر

بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر

پاکستانی مؤقف پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای

سی ایل نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل

کرنے کی سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دیدی ۔واضح رہے کہ ایون

فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں

ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔لاہور

ہائیکورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی

درخواست 15 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر بھی کرچکی ہے۔ اجلاس کے بعد

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و

نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف لندن میں علاج کیلئے

گئے اب وہاں دل بہلانے میں مصروف ہیں، پنجاب حکومت نے نواز شریف کی

تازہ میڈیکل رپورٹس طلب کی ہیں، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ووٹ کو عزت

دے رہے ہیں، اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،

تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی کیلئے حکومت کیساتھ متفق ہیں، جمہوری نظام

میں اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ایم کیو ایم کے تحفظات دور

کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،سعودی عرب کی جیلوں سے رہا

پاکستانیوں کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، موسم سے متعلق

معلومات کی فراہمی کیلئے تمام ٹی وی چینلز کچھ وقت مقرر کریں،وزارت توانائی

عوام کی آگاہی کیلئے اشتہاری مہم شروع کر رہی ہے، گمشدہ بچوں کی بازیابی

کیلئے میرا بچہ ایپ متعارف کرائی گئی ہے، پی آئی اے سے متعلق شکایات و

تجاویز کیلئے ای سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، تحصیل کی سطح پر احساس

پروگرام کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے تحت فراہم سہولتوں کی

فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہیڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے

کہا کہ کابینہ نے ایجنڈے میں شامل 16میں سے 15 نکات کی منظوری دی ، کابینہ

اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے،

کابینہ نے موٹرویز پر معذور افراد کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،دیہی

خواتین کے شناختی کارڈز کیلئے ملک بھر میں جمعہ کا دن مختص کر دیا گیا ہے،

خواتین کی شکایات کے تدارک کیلئے ٹول فری نمبر پر آگاہ جائے گا، موسمیاتی

تغیرات سے متعلق معلومات کیلئے ایپ متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ

سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کیلئے مسائل ایپ متعارف کرائی جا رہی ہے،

سعودی عرب کی جیلوں سے رہا پاکستانیوں کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے ڈیٹا بیس

بنایا جائے گا،

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply