مریم نواز کی شکایت پر ترجمان وزیراعلی پنجاب کا ٹوئٹر اکا ئو نٹ معطل

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز کی شکایت پر ٹوئٹر
نے وزیراعلی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا اکا ئونٹ معطل کردیا۔ ڈاکٹر

شہباز گل نے اپنا ٹوئٹر اکائونٹ معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا

اکائونٹ جزوی طور پر معطل کیا گیا۔شہباز گل نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ٹوئٹر

اکا ئو نٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر

انتظامیہ کو بتادیا ہے کہ نوازشریف قیدی ہیں۔ ان کی معلومات دینا میری ذمہ داری

ہے۔

Leave a Reply