مریم نواز کو سبکی کا سامنا، غلط ٹوئٹ پر پی ٹی آئی نے آڑے ہاتھوں لیا

Spread the love

لاہور، کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ)

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز اس وقت شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنی

جماعت کے ہی دور حکومت کی عالم بینک کی جانب سے ملکی معاشی صورتحال پر مبنی رپورٹ پڑھے بغیر موجودہ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں عالمی

رپورٹ سمھجتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید تنقید کیساتھ ٹوئٹ کر دی بس پھر کیا تھا اس سنگین غلطی پر پاکستان تحریک انصاف کے

رہنمائوں اور کارکنوں نے انہیں ایسا اڑے ہاتھوں لیا کہ الامان الاحفیظ،

مریم نوا صاحبہ کو جب اصل صورتحال کا علم، موجودہ حکومت کی شدید مخالفت میں اپنی جلد بازی کے باعث سرزد ہونے والی غلطی کا احساس ہوا تو اپنی سبکی

کا تدارک کرنے کیلئے انہوں نے وہ حکومت مخالف تنقیدی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا

جس میں انہوں نے اپنے والد نواز شریف کے ہی دور کی عالمی بینک کی رپورٹ کو پڑھے بغیر ہی موجودہ حکومت کو نااہل کہہ دیا تھا

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لیگی حکومت بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ جس پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کو سوشل میڈیا

صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کا سلسلہ تا دم تحریر جاری ہے۔

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے شاباش مریم نواز! آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں، کا جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کو خوب آڑے

ہاتھوں لیا اور لکھا لیگی حکومت کی بدترین کارگردگی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔ مریم بی بی آپ نے شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے آپکو سلام پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply